the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد

(ایجنسیز)


تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے ایک روز بعد فوج نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے معزول وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کو ان کے اہل خانہ سمیت حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے معزول وزیراعظم ینگ لک شناوترا سمیت 100 سیاستدانوں کو بنکاک میں ایک فوجی مرکز میں طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں وہاں حراست میں رکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ  فوج نے ملک کے 155 معروف



سیاست دانوں اور کارکنان پر بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پربھی پابندی لگادی ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت بنکاک اور دیگر شہروں میں مظاہروں پر قابو پانے کے لئے فوج تعینات ہے جبکہ بنکاک میں فوجی بغاوت کے خلاف کچھ مظاہرین سڑکوں پر آئے لیکن فوجی رد عمل کے خوف سے مزاحمت نہ کرسکے اور منتشر ہوگئے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو فوج کی جانب سے باضابطہ مارشل لا کے اعلان کے بعد ملکی آئین معطل ہے جب کہ جلسے، جلوسوں اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.